جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

کائنات کے پراسرار ’تاریک مادے‘ کا پہلا نقشہ

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک)تاریک مادے کی پہلی بار نقشہ بندی کی گئی ہے جس کے ذریعے روشنی اور کمیت کے رشتوں پر روشنی پڑ سکتی ہے .سائنس دانوں نے کائنات کے بڑے اسرار میں سے ایک ’تاریک مادے‘ (ڈارک میٹر) کی تلاش کے پہلے نتائج پیش کیے ہیں۔
تاریک مادہ کائنات میں موجود اس مادے کو کہا جاتا ہے کہ جس کا براہِ راست مشاہدہ نہیں کیا جا سکتا، تاہم یہ کائنات میں نظر آنے والے مادے یعنی کہکشاو¿ں، ستاروں اور کہکشاو¿ں کے درمیان موجود خلائی دھول پر کششِ ثقل کے ذریعے اثر ڈالتا ہے، اور اس نے ایک عرصے سے سائنس دانوں کو ورطا حیرت میں ڈال رکھا ہے۔بین الاقوامی تعاون سے جاری ایک پروگرام ’ڈارک انرجی سروے‘ یعنی تاریک توانائی کی جانچ کرنے والی ٹیم نے جنوبی امریکی ساحل پر طویل ترین کوہستانی سلسلے اینڈیز میں ایک انتہائی طاقتور دوربین کا استعمال کر کے اس گریزاں مادے کا نقشہ تیار کیا ہے۔اس میں تاریک مادے کے بڑے بڑے حلقے نظر آئے ہیں جو کہکشاو¿ں میں جڑے ہوئے ہیں اور انھیں ان کے درمیان موجود خلا علیحدہ کرتے ہیں۔ابھی تک سائنس دان دور دراز کی کہکشاو¿ں سے آنے والی روشنیوں میں خلل کو ناپ کر اس کے وجود کے بارے میں معلومات رکھتے تھے۔اس تحقیق کے ذریعے سائنس دان تاریک توانائی کا تعین کرنا چاہتے ہیں جو کہ ایک ایسی قوت ہے جو ہمہ وقت تیز تر ہوتی ہوئی رفتار سے کائنات کو پھیلا رہی ہے۔ابھی تک تاریک مادے کا مشاہدہ بالواسطہ طور پر ہی کیا جاتا تھا
ییل یونیورسٹی میں فلکیاتی طبیعیات کی پروفیسر پریا نٹراجن اس تحقیق میں شامل نہیں ہیں، تاہم انھوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تاریک مادے کے بارے میں بتایا:’تاریک مادے کے بارے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کسی بھی ویو لنتھ پر مرتعش نہیں ہوتا، اس لیے ہم اسے نہیں دیکھ سکتے۔ ہم اس کا صرف بالواسطہ طور پر کشش ثقل کے ذریعے مشاہدہ کرتے ہیں لیکن ہم یہ نہیں جانتے کیا آیا تاریک مادہ کششِ ثقل فراہم کرتا ہے جس سے ستارے اور کہکشائیں بنتی ہیں۔‘انھوں نے مزید کہا: ’اس لیے ہم کائنات میں کمیت اور روشنی کے رشتے کو نہیں جانتے اور یہ ابھی تک ایک پہیلی ہے کہ وہ ایک دوسرے سے کس قدر تعلق رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…