جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

غسل خانے میں شطرنج کی چالیں چیک کرنے پر ٹور نامنٹ سے باہر

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوز ڈیسک )شطرنج کے ایک کھلاڑی کو اس وقت ٹورنامنٹ سے نکال دیا گیا جب یہ معلوم ہوا کہ انھوں نے غسل خانے میں اپنے سمارٹ فون پر اپنی چالیں چیک کی تھیں۔اگر کایوز نگالڈزا نامی اس شاطر پر سمارٹ فون پر اپنی چالیں چیک کرنے کا الزام ثابت ہو گیا تو ان پر تین سال کی پابندی عائد ہو سکتی ہے۔جارجیا کے چیمپیئن کایوز آرمینیا کے ٹگرن پیٹروسین کے خلاف دبئی اوپن کے چھٹے راو¿نڈ میں کھیل رہے تھے۔پیٹروسین نے حکام کو مطلع کیا کہ کایوز بار بار غسل خانے جا رہے ہیں۔کایوز غسل خانے میں ایک ہی مخصوص خانے میں جاتے اور ہر بار دس منٹ گزارتے۔جب کایوز غسل خانے سے باہر نکلے تو حکام کی جانب سے تلاشی میں ان کو ٹشو پیپر میں لپٹا ہوا سمارٹ فون ملا۔ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر یحییٰ محمد صالح نے بتایا: ’کایوز نے کہا کہ یہ فون ان کا نہیں ہے لیکن اس فون پر ان کا فیس بک پیج کھلا ہوا تھا اور اس پر شطرنج کا پروگرام چل رہا تھا۔‘اس ٹورنامنٹ میں پہلا انعام 12 ہزار ڈالر ہے۔جورجیا کی شطرنج فیڈریشن نے اس واقعے کو افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ وہ کایوز کے بیان کے منتظر ہیں۔جورجیا چیس فیڈریشن کی ترجمان صوفیا نے  بتایا: ’کایوز بہت ذہین ہیں۔

مزید پڑھئے:ہتھیلی کی کھجلی سے جڑ ا ایک دلچسپ راز

وہ بہت اچھے نوجوان ہیں اور میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ اس قسم کی حرکت کریں گے۔26 سالہ کایوز عالمی رینکنگ میں 400 ویں نمبر پر ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…