لاہور(نیوز ڈیسک ).لاہور چڑیا گھر کا اکلو تا زرافہ بھی چل بسا۔ 14 سالہ زرافے کو صرف 2سال کی عمر میں چڑیا گھر لایا گیا تھا۔ لاہور چڑیا گھر میں خواتین، بچوں اور بڑوں کی دلچسپی کا مرکز زرافہ صبح سویرے مردہ حالت میں پایاگیا۔ زرافے کی موت پھیپھڑوں کے کینسر اور دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔اس زرافے کو 12سا ل قبل افریقہ کے جنگلات سے لایا گیا تھا۔ چڑیا گھر میں آئے ننھے بچوں کا کہنا تھا کہ انہیں زرافہ بہت پسند تھا،اب وہ نہیں رہا،اس کی کمی بہت محسوس ہو رہی ہے۔ سیروتفریح کیلئے چڑیا گھر آنے والوں کی دلی خواہش ہے کہ انتظامیہ زرافے کی کمی کو فوری دور کرے تاکہ چڑیا گھر کی رونقیں مکمل ہو سکیں۔