نیویارک(نیوز ڈیسک )معذور ی اکثر انسان سے اس کے خواب چھین لیتی ہے اور اسے اس حد تک مجبور کر دیتی ہے کہ وہ اپنے خواب کو خواب ہی رہنے دیتا ہے لیکن دنیا میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو اپنی اس کمزوری کو صلاحیت میں تبدیل کر لیتے ہیں۔امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک با ہمت اسٹریٹ آرٹسٹ نے پیدائشی طور پر دونوں ہاتھوں سے معذور ہونے کے باوجود بھی ہمت نہیں ہاری۔ باہمت شخص ہاتھوں کے بجائے اپنے پاﺅں سے گٹار بجاتے ہوئے گانا گاتا ہے اور یہ ثابت کرتا دکھائی دیتا ہے کہ اگر حوصلے بلند ہوں تو انسان کیا کچھ نہیں کر سکتا بس ضرورت ہے تو تھوڑی سی ہمت اور سچی لگن کی۔