برلن(نیوز ڈیسک )سالگرہ کے موقعے پرچاہے کتنے ہی انتظامات کر لئے جائیں لیکن اگر کیک نہ ہو تو مزہ ادھورا رہ جاتا ہے۔جرمنی کے دار الحکومت برلن میں واقع چڑیا گھر میں موجودفاتو نامی گوریلا کی 58ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی اور اس موقعے پر اس کے لئے خاص طور کیک بھی تیار کیا گیا۔اس موقع پرگوریلے کی پسندیدہ خوراک کو مد نظر رکھتے ہوئے کریم،اخروٹ ،کیلے ،اسٹرابیری اور چیری سے تیار کیا گیا یہ کیک اس کو پیش کیا گیا جو اس نے خوب مزے لے کر کھایا۔واضح رہے کہ یہ مادہ گوریلا پچھلے 56سالوں سے جرمنی کے چڑیا گھر میں موجود ہے جبکہ اسے دنیا کے دوسرے معمر ترین گوریلے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔