ٹینیسیس(نیوزڈیسک )امریکی خاتون کو نئی زندگی ملی اور ساتھ جینے کا مقصد بھی مل گیا، چار ماہ بعد کوما سے جاگنے پر پتہ چلا کہ وہ ماں بن چکی ہے۔ٹینیسیس کی خاتون چار ماہ قبل کار حادثے کے بعد کوما میں چلی گئی تھی، حادثے کے وقت وہ چار ماہ حاملہ تھی، جنوری میں کوما کی حالت میں ہی اس نے اپنے بچے کو جنم دیا۔ ہوش آنے پر پتا چلا کہ اس کا بچہ صحت مند اور دو ماہ کا ہوچکا ہے، جس پر اس کی خوشی دگنی ہوگئی