نیویارک (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ پر حالیہ دنوں میں بصری دھوکے پرمشتمل لباس، اور آئن سٹائن اور مارلن منرو کی مبہم تصویر نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی لیکن اسی نوعیت کی ایک بلی کی تصویر تو باقاعدہ جھگڑے کا سبب بن گئی ہے۔
ذرا آپ بھی اس تصویر میں نظر آنے والی بلی کو دیکھئے اور بتائیے کہ یہ سیڑھیاں چڑھ رہی ہے یا سیڑھیاں اتر رہی ہے۔ کچھ لوگوں کا اصرار ہے کہ یہ نیچے سے اوپر کی طرف جارہی ہے جبکہ کچھ کہتے ہیں یہ اوپر سے نیچے کی طرف جارہی ہے۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ بلی اوپر آرہی ہے تو ذرا غور کیجئے آپ کو محسوس ہوگا کہ سیڑھیاں اوپر سے نیچے آپ کی طرف اتر رہی ہیں لہٰذا بلی بھی اوپر سے نیچے آرہی ہے۔
اگر آپ سمجھتے ہیں یہ اوپر سے نیچے آرہی ہے تو ذرا سیڑھیوں پر نظر آتی افقی پٹیوں کو دیکھئے۔ یہ پٹیاں ظاہر کرتی ہیں کہ سیڑھیاں آپ سے دوسری طرف نیچے جارہی ہیں اور بلی اوپر آرہی ہے۔
اسی ابہام کا شکار صارفین اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور اس بلی کی پراسرار حقیقت کی وجہ سے اسے ”شروڈنگرز کیٹ“ کا نام دے دیا گیا ہے
بلی کی ایک تصویر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا
11
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں