پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

قدرت کا خاص پیغام؟بچے کے ماتھے پر” 12“ کے ہندسے نے دنیا کو الجھا دیا

datetime 27  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ (نیوز ڈیسک) جنوبی افریقہ میں جنم لینے والے ننھے ہینرو وین نکرک کے گھر والے اپنے بچے کی حفاظت اور نگرانی پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔ بنا کسی ظاہری وجہ کے یہ خاص حفاظت بے معنی سی محسوس ہوتی ہے لیکن ہینرو کی حفاظت کیئے جانے کی وجہ اس کے ماتھے پر موجود پیدائشی نشان ہے جو دراصل”12“ کے ہندسوں کو ظاہر کرتا ہے۔12کا ہندسہ قدیم مذاہب اور داستانوں میں بے حد اہمیت کا حامل رہا ہے۔ برجوں کا تذکرہ ہو یا ہرکولیس کے مددگاروں کا، ہر جگہ بارہ کا ہندسہ ہی نمایاں دکھائی دیتا ہے، اسی طرح مایا تہذیب میں بھی اسی ہندسے کو دنیا کے خاتمے کی علامت قرار دیا گیا تھا۔ہینرو11نومبر کو پیدا ہوا تواس کی نانی نے یہ دیکھا کہ اس کے ماتھے پر ایک اور دو کے ہندسے واضح طور پر دکھائی دیتے ہیں، انہوں نے جس جس کو یہ خبر دی وہ حیران بھی ہوا اور ہنرو کو دیکھنے کے بعد اس کی نانی کے اس دعوے کی تصدیق بھی کی۔ اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ پیدائشی نشان وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہوجائے گا تاہم بچے کی پر نانی اس نشان سے بے حد خوش ہیں اور کہتی ہیں کہ انہیں اس نشان سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ جسم پر موجود پیدائشی نشانوں کو ختم کروانے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے کیونکہ یہ نقصان دہ نہیں ہوتے ہیں۔ اکثریتی کیسز میں یہ خود بخود ہی ختم بھی ہوجاتے ہیں۔ ہینرو کے ماتھے پر موجود بارہ کے ہندسے ابھرنے سے” لٹل اینجل“ کے نام سے شہرت پانے والے اولیور کی یاد تازہ ہوگئی ہے جس کے سینے پر ایسا نشان موجود تھا کہ گویا وہ اس کے جسم پر موجود پنکھ ہوں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…