بیجنگ (نیوز ڈیسک)باتیں بھولنے کی وجہ سے ہونگزائی کو کوئی نوکری بھی نہیں ملتی۔ انسان کی یاداشت ایک بہت بڑی نعمت ہے اور ہمیں شاید اس کا اندازہ نہیں ہے لیکن ایک 25سالہ چینی کے لیے صرف 5منٹ کی یاداشت ہونے کی وجہ سے زندگی انتہائی مشکل ہو چکی ہے۔ چین ہونگزائی نامی نوجوان ایک کار حادثے میں شدید زخمی ہوگیا تھا ، وہ صحت یاب تو ہو گیا لیکن اس کی یاداشت بہت بری طرح متاثر ہوئی اور وہ کوئی بھی بات 5منٹ سے زیادہ یاد نہ رکھ پاتا تھا۔اس کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے بعد اس کی زندگی بتاہ ہوکر رہ گئی تھی لیکن پھر اس نے بہت ہمت سے تمام باتوں کا سامنا کیا۔ اس کا کہنا ہے کہ اپنی روزمرہ زندگی میں ہر بات کو ایک کاپی میں لکھ لیتا ہے تا کہ اسے ہر بات یاد آتی رہے۔ ان حالات کی وجہ سے اسے کوئی بھی نوکری نہیں ملتی جس کا حل اس نے یہ نکالا کہ وہ لمبی واک پر نکل کھڑا ہوا جس میں وہ پلاسٹک ک بوتلیں اٹھا تا تاکہ کچھ پیسے اکٹھے کر کے اپنا اور اپنی ماں کا پیٹ پال سکے۔ چینی حکومت بھی اس کی کچھ نہ کچھ امداد کرتی رہتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سائرس یا ذوالقرنین
-
ایک سے زائد میٹرز لگانے کے بارے میں نئی پالیسی تیار
-
ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
کینیڈا نے 13 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا
-
وفاقی حکومت کابجلی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ
-
بھارت کے معروف اداکار اہلیہ سمیت خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار
-
کراچی، مین ہول سے ملنے والے 4 مقتولین کا قاتل گرفتار
-
بڑی خوشخبری ،گیس صارفین کے لیے اہم اعلان
-
این ڈی ایم اے نے ملک میں شدید سردی سے متعلق الرٹ جاری کر دیا
-
سیمنٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی
-
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
رابی پیرزادہ کے اپنی شادی اور خلع پر انکشافات
-
دعوت ولیمہ میں عمران خان کی تصویر لہرانے پر 7افراد گرفتار















































