کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد میں موجود متحدہ قومی موومنٹ کے ہیڈکوارٹر کو نائن زیرو کے نام سے پکارا جاتاہے اورا ِس سے ہم سب واقف ہیں لیکن یہ بہت ہی کم لوگوں کو علم ہے کہ فیڈرل بی ایریامیں موجود ایم کیوایم ہیڈکوارٹر کو’ نائن زیرو‘کیوں کہاجاتاہے۔
فیڈرل بی ایریا کے علاقے عزیزآباد میں موجود ایم کیوایم کے ہیڈکوارٹر کو نائن زیرو پلاٹ نمبر کی وجہ سے نہیں بلکہ پی ٹی سی ایل کے لوکل نمبر کی وجہ سے کہاجاتاہے جس کے آخر میں 90آتاتھا اورآج بھی موجود ہے ۔
دستیاب معلومات کے مطابق مکاچوک کے قریب ایم کیوایم کے قائد اور بانی الطاف حسین بلاک نمبر آٹھ کے پلاٹ نمبر494پر رہائش پذیر تھے اوراِس کے ساتھ ہی ایم کیوایم کا دفتر بنانے کا فیصلہ کیاگیا جو مجموعی طورپر 120مربع گزیعنی تقریباً1080مربع فٹ پر تعمیر کیاگیاتھااور یہ جگہ بھی الطاف حسین کے خاندان کی ملکیت تھی ۔ برطانیہ منتقل ہونے کے بعد الطاف حسین اپنے پارٹی رہنماﺅں اور کارکنان سے نائن زیروپر ہی ٹیلی فونک یا ویڈیو رابطے رکھتے ہیں ۔
اس وقت بھی ایم کیوایم کے ہیڈکوارٹر یعنی عزیزآباد دفتر المعروف ’نائن زیرو‘ پر 90اور 900والے نمبر موجود ہیں جبکہ 90کا نمبر ہی لندن میں استعمال ہورہاہے ۔
کراچی اور لندن کے علاوہ راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، ملتان اور فیصل آباد میں اب بھی یہی نمبر یعنی وہ نمبر جن کے آخرمیں 90کا ہندسہ آتاہے ، استعمال ہورہے ہیں ۔
ایم کیوایم ہیڈکوارٹر کو نائن زیروکیوں کہتے ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
محسن نقوی نے محمد رضوان اور امام الحق کا مستقبل بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
پنجاب حکومت کا زمین اور جائیداد کی رجسٹریوں کے نظام سے متعلق بڑا فیصلہ
-
یو اے ای جانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت نے اہم شرط ختم کردی
-
بینکوں میں کیش ٹرانزیکشن قوانین میں بڑی تبدیلی! صارفین کے لیے اہم خبر آگئی
-
گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان ہوشیار! پنجاب حکومت کا بڑا ایکشن شروع
-
پاکستانی نوجوان کا 37 سال سے لاپتہ پی آئی اے کے جہاز کا ملبہ تلاش کرنے کا دعویٰ
-
جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)
-
ملائیشیا سے واپس آنیوالے شوہر کو لینے 3بیویاں ایئرپورٹ پہنچ گئیں ، پھر کیا ہوا۔۔؟ ویڈیو وائرل
-
بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ، این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا
-
فضل الرحمان تنخواہ دار ملازم نکلے، کون دیتا ہے مولانا کو لاکھوں کی تنخواہ؟ اہم سوالات اٹھ گئے
-
181 فٹ سرنگ، کروڑوں کا خام تیل، راولپنڈی میں انوکھی چوری پکڑی گئی
-
لاہور: ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران شیرنی کا خوفناک حملہ، نوجوان جاں بحق، 2 افراد گرفتار
-
ملک میں سونے اور چاندی کی قیمت میں مزید کمی



















































