جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اب کافی کے ساتھ کپ بھی کھا جائیں

datetime 3  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک ) دنیا کی ایک مشہور فاسٹ فوڈ چین بہت جلد برطانیہ میں اپنے مہمانوں کو ایسی پیالیوں میں کافی پیش کریگی جنھیں وہ کھا بھی سکیں گے۔اس مقصد سے کھانے کے قابل شوگر کوٹڈ ویفر سے بنی پیالیاں تیار کی جارہی ہیں جن کی اندرونی سطح پر گرمی برداشت کرنے والی وائٹ چاکلیٹ کی تہ جمائی جائے گی۔ اس سلسلے میں فاسٹ فوڈ چین کے برانڈ منیجر جوکلن بائینو نے بتایا کہ ہم فی الحال محدود پیمانے پر ” قابل خورد “ پیکیجنگ کا تجربہ کر رہے ہیں جو اگر کامیاب رہا تو ہم اپنے صارفین کو اس قسم کے کپ میں نہ صرف کافی بلکہ دوسری چیزیں بھی پیش کریں گے۔اس سے پہلے دوسری کمپنیاں بھی کامیابی سے یہ تجربے کرتی رہی ہیں۔ مشہور اٹالین کافی لواذا کھانے کے قابل کوکی کپ میں پیش کی جاتی ہے۔ اسی طرح آئس کریم سینڈوچ پوٹیٹو اسٹارچ میں لپیٹے ہوئے ہوتے ہیں اور ان پر پرنٹنگ بھی سبزیوں سے بنی سیاہی سے کی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…