فیس بک پر شروع ہونے والی لفظی جنگ نے لڑکی کی جان لے لی

2  مارچ‬‮  2015

نیویارک:  سوشل ویب سائٹس جہاں لوگوں کے درمیان رابطوں کا بہترین اور تیز ترین ذریعہ ہے وہیں یہ لوگوں کے درمیان لڑائی اورجھگڑوں کا بھی جنم دے رہا ہے اور اس کا ایک واقعہ امریکا میں پیش آیا جہاں فیس بک پر ہونے والی لڑکیوں کے دو گروپوں کی لفظی جنگ انہیں حقیقی میدان جنگ میں لے آئی اور اس کے نتیجے میں ایک لڑکی اپنی جان گنوا بیٹھی۔ امریکی میڈیا اور پولیس کے مطابق البامہ میں لڑکیوں کے 2 گروپوں کے درمیان فیس بک پر کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے سے زیادہ طاقتور ہونے کا دعویٰ کیا جب کہ ایک گروپ نے دوسرے کو چیلنج کرتے ہوئے اسے برمنگھم پارک آنے کی دعوت دی جسے دوسرے گروپ کی جانب سے قبول کرلیا گیا۔ فیس بک پر کئے گئے اس چیلنج کے مطابق دونوں گروپ اس مقام پر پہنچے، ویڈیو کیمرا لگا دیا گیا  اور جس کے بعد زبردست جھگڑا ہوا جبکہ اس واقعے کی ویڈیو بھی فیس بک پر پوسٹ کردی گئی۔ ویڈیو کےمطابق  ایک گروہ کی جانب سے 2 لڑکوں نے اچانک پستول نکالے اور فائرنگ شروع کردی جس میں ایک 14 سالہ لڑکی کیئرا اونا جان کی بازی ہار گئی جب کہ 2 لڑکیاں زخمی ہوکر اسپتال پہنچ گئیں۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث 2 مشتبہ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم ان کے نام صغیہ راز میں رکھے گئے ہیں جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک نوجوان کیئرایا اونا سے لڑنے والی لڑکی کا دوست ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…