نیو یارک(نیوز ڈیسک )ننھے بچوں کی ہنسی ہر قسم کے تضاد سے پاک ہوتی ہے جسے سن کر سنجیدہ سے سنجیدہ افراد بھی مسکرانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ دوسری طرف بچوں کو تو بس ہنسنے کا بہانے کی ضرورت ہوتی ہے، اب اس ننھے میاں کو ہی دیکھ لیں ہنس ہنس کر دوہرے ہوئے جارہے ہیں۔ جیسے ہی اباجان ان کے منہ میں اپنا انگوٹھا ڈال کر چیخنے کی ایکٹنگ کرتے ہیں، چھوٹو میاں پر ہنسی کا ایسا دورہ پڑتا ہے، جیسے کوئی انمول خزانہ حاصل کر لیا ہو۔ دوسری جانب ابا جان کو بھی اپنے لاڈلے کی یہ ادا اس قدر بھائی ہے کہ بار بار اسے ہنسائے چلے جا رہے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں