بھارتی شہر چنائی میں ایک رکشہ ڈرائیور نے اپنے رکشے کو انوکھی سواری میں تبدیل کردیا ہے
چنائی – انا دوری نامی یہ شخص چنائی کی سڑکوں پر ایک ایسا رکشہ دوڑاتا پھر رہا ہے جو جدید دور کی تمام ٹیکنالوجیز سے لیس ہے ۔اس رکشے میں سواری کو وائی فائی ، کمپیوٹر ٹیبلٹ ، ٹی وی اور رسائل و اخبارات وغیرہ کی سہولیات میسر ہیں۔یہ علم دوست اور انسان دوست رکشہ ڈرائیور اساتذہ ، طلبا اور مریضوں کو مفت انکی منزل تک پہنچا تا ہے جبکہ اپنی آمدنی کا کچھ حصہ آوارہ بچوں کو تعلیم کی روشنی سے بہرہ ور کرنے کیلئے بھی خرچ کرتا ہے ۔اپنے اس منفرد رکشے اور انسان دوستی کی بنا پر انا دوری چنائی کی مقبول شخصیات میں شمار ہونے لگا ہے ۔اور تو اور یہ اپنی سواریوں کیلئے انعامی قرعہ انداز ی کا اہتمام بھی کرتا ہے ،جناب ایسا سخی رکشے والا اگر آپ کو کہیں اور نظر آئے تو ہمیں ضرور بتائیے گا ۔