دلہن نے مہمان سے شادی کر کے بارات کو خالی ہاتھ لوٹا دیا

20  فروری‬‮  2015

بھارت میں ایک لڑکی نے شادی کے روز اپنے ہونے والے دولہے کو مرگی کا دورہ پڑھنے اور اس کے بے ہوش ہونے کے بعد وہاں موجود ایک مہمان سے شادی کر لی۔اطلا عات کے مطابق ’جوگل کشور‘ نامی اس دولہے کو مرگی کا مرض لاحق ہے اور اس نے یہ بات دولہن ’ایندرا‘ اور اس کے خاندان سے چھپائی تھی۔دورہ پڑنے پر کشور کو تو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مگر ایندرا نے غصے میں آ کر دولہا بدلنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس نے اپنے بہنوئی کے خاندان کے ایک شخص جو شادی میں بطور مہمان شامل تھا سے پوچھا کہ وہ اس سے شادی کرنا چاہے گا جس پر اس نے فوراً رضامندی ظاہر کر دی۔یہ واقعہ بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش کے قصبے رام پور میں پیش آیا۔ٹائمز آف انڈیا اخبار کے مطابق 25 سالہ کشور کو مرگی کا دورہ عین اس وقت پڑا جب وہ ایندرا کے گلے میں ہار ڈالنے والے تھے۔ہسپتال سے واپسی پر کشور نے ایندرا سے اپنا فیصلہ بدلنے کے لیے بہت منت سماجت کی اور اس سے کہا کہ اگر وہ دلہن کے بغیر واپس گیا تو خاندان اور دوستوں کے سامنے اس کی ناک کٹ جائے گی لیکن ایندرا نے اس کی بات ماننے سے صاف انکار کر دیا۔مقامی پولیس کے ایک اہلکار ’رام خالدی‘ نے بی بی سی کو بتایا کہ اس غیر معمولی صورتحال کی وجہ سے ابتدائی طور پر کشور اور اس کے گھر والے پریشان تھے اور انھوں نے تھانے میں شکایت بھی درج کرائی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ’دلہن کی تو شادی بھی ہوگئی ہے، اب کوئی کیا کر سکتا ہے، لہٰذا دونوں خاندانوں نے معاملہ آپس میں سلجھا لیا ہے اور شکایت بھی واپس لے لی گئی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…