ماسکو:روس کے ایک شہر کے لوگوں نے ایک ہی صبح میں تین طلوع آفتاب کا نظارہ کیا ہے۔روس کے مغربی شہر چیلیابنسک کے لوگوں نیاس فریب نظر کا انوکھا تجربہ کیااور افق پر بیک وقت تین سورج کا نظارہ دیکھا۔ کئی لوگوں نے اس نظارے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکیں۔ ایک ماہر موسمیات کے مطابق ایسا ہوا میں شیشوں جیسے برف کے گولوں کے آنے کی وجہ سے ہوتا ہے اور برف کے یہ گولے سورج کی کرنوں کو منعکس کر دیتے ہیں اور دیکھنے میں سورج کی طرح نظر آتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں