بیجنگ: پرانے اخباروں کو عام طور وپر بیکار سمجھا جاتا ہے لیکن اب یہ بے کار نہیں جائیں گے بلکہ ان سے جدید ڈیزائن کے جوتے بنائے جا سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ بات حران کن ہے مگر چین کے ایک ڈیزائنر نے ایسا کر دکھایا ہے ۔ چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو سے تعلق رکھنے والے 27سالہ یانگ گوانگ پچھلے تین سالوں سے پرانے اخبارات ری سائیکل کر کے جوتے بنا رہے ہیں ۔ یانگ کی فیکٹری میں 200ملازم ہیں یہ جوتے نہ صرف چین میں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یورپ اور امریکہ میں بھی بہت مشہور ہیں۔ یانگ کی فیکٹری میں پرانے اخباروں سے تیار کئے گئے شوز بڑی تعداد میں امریکہ اور یورپ کو برآمد کئے جاتے ہین جن سے یانگ کو ایک معقول زرمبادلہ بھی ملتا ہے تو دوسری طرف پرانے اخباروں کو ٹھکانے لگانے کا مسئلہ ختم ہو گیاہے جنہیں ری سائیکل کر کے آسانی کے ساتھ جوتے بنائے جاتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں