اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

مرے ہوئے شوہر نے بیوی کوگلدستہ بھیج ڈالا

datetime 19  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ محبت کبھی مر نہیں سکتی اور اسی لیے محبت کرنے والے مرنے کے بعد جسمانی طور پر تو جدا ہوجاتے ہیں لیکن ان کی یادیں پھولوں کی خوشبو کی طرح ذہن میں ترو تازہ رہتی ہیں اسی طرح کی ایک واقعہ امریکا میں پیش آیا جہاں بیوی کو شوہر کے مرنے کے بعد اس کی طرف سے ویلنٹائن ڈے پر گلدستہ موسول ہوا جسے دیکھ کر حیرانگی کی تصویر بن گئی۔

یوں تو ویلنٹائن ڈے پر بہت سی خواتین کو اپنے ایسے چاہنے والوں کی طرف محبت کے پیغامات اور پھولوں کے تحائف ملتے ہیں جس کی ان کو توقع بھی نہ ہوئی لیکن امریکا میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں کیسپر کی رہائشی خاتون شیلے گولےکو اس کےمردہ شوہر جم گولتے کی جانب سے بھیجا گیا محبت بھرا گلدستہ موصول ہوا جسے دیکھ کر پہلے تو وہ ایک لمحے کے لیے سکتے میں آگئی لیکن پھر اسے یہ لگا کہ کہیں یہ تحفہ اس کے بچوں کی طرف سے نہ بھیجا گیا ہو مگر پھول فروش سے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ گلدستہ اس کے شوہر کی ہی جانب سے بھیجا گیا ہے اور اسے آنے والے دنوں میں اس طرح کے اور تحائف ملیں گے۔

دوسری جانب خاتون کے مطابق اس کا شوہر 8 ماہ قبل دماغ کے کینسر کی وجہ سے انتقال کر چکا ہے لیکن وہ دونوں ایک دوسرے سے بے انتہا محبت کرتے تھے اور اس کی جدائی اس کے لیے بہت بڑا صدمہ تھا جب کہ اس کےشوہر نے اسے اپنی محبت کی یاد دلانے کے لیے یہ منصوبہ بنایا کہ یاد گار مواقع پر اس کی جانب سے تازہ پھولوں کا تحفہ اس کی بیوی کے لیے پہنچایا جائے اور اس کے لیے ایک پھول فروش کو ذمہ داری سونپی گئی تھی جس نے ویلنٹائن ڈے پر پہلا گلدستہ اس خاتون کو پیش کیا جس پر اس کے شوہر کی جانب سے محبت بھرا پیغام بھی تھا جب کہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر نے یہ آئیڈیا فلم ’’ پی ایس آئی لو یو‘‘ سے لیا ہے۔

خاتون کے شوہر کی جانب سے بھیجے گئے اس گلدستے کے ساتھ یہ ویلنٹائن کی مبارکباد، خود کو مضبوط رکھنے اور اپنی ہمیشہ قائم رہنے والی محبت کا اظہار کا پیغام تھا جسے پڑھنے کے بعد خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور بے ساختہ اس کے آنسو نکل گئے۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…