بیک وقت آلوٹماٹر پیدا کرنیوالا جادوئی پودا

19  فروری‬‮  2015

مانچسٹر……. اگر آپ آلو پکانا چاہ رہے ہیں تو ٹماٹروں کی ضرورت تو پڑے گی ہی اور اگر آپ کے گھر میں ایک ایسا آلو کا پودا ہو کہ جس پر ٹماٹر بھی لگتے ہوں تو اس سے بڑی سہولت اور کیا ہوگی۔

گزشتہ سال برطانوی سائنسدانوں نے ایک ایسے پودے پر تجربات شروع کیے جس کی جڑوں میں آلو پیدا ہوتے ہیں جب کہ اس کی شاخوں پر سرخ سرخ ٹماٹر اگتے ہیں۔ اس پودے کو ’’ٹوم ٹاٹو‘‘(TomTato) کا نام دیا گیا ہے کیونکہ اس سے حاصل ہونے والے آلوؤں سے فرنچ فرائی بنائیں گے جب کہ ٹماٹر کے ساتھ تازہ کیچپ بنائیں گے۔

یہ منفرد پودا ٹیریٹوریل سیڈ کمپنی نے تیار کیا ہے اور اب اس کی برطانیہ، امریکا اور کئی دیگر ممالک میں سپلائی شروع کردی گئی ہے۔ یہ پودا گملے میں بھی لگایا جاسکتا ہے جب کہ گملے سے باہر زمین میں بھی یہ خوب پھلتا پھولتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہر پودے کی پیوندکاری ہاتھ سے کی جاتی ہے اور یہ پودا 100 فیصد قدرتی ہے یعنی اسے کسی بھی جینیاتی عمل کے ذریعے تیار نہیں کیا گیا ہے۔ اس پر لگنے والے ٹماٹروں اور آلوؤں کا ذائقہ بھی 100 فیصد قدرتی ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…