لندن:نیا بھر میں یہ رواج عا م ہے کہ لڑکے لڑکیاں شا دی کے لئے بہتر رشتے کی تلا ش میں کئی سا ل گزار دیتے ہیں لیکن پھر بھی بعض اوقات ان کی تمنا اور تلا ش انجا م کو نہیں پہنچتی۔لیکن بر طانیہ میں قصہ کچھ مختلف ہے جہا ں ایک خاتون نے اپنی شا دی کے لئے کسی لڑکے کی تلا میں وقت ضا ئع کیے بغیر سورج کی توانائی کو برقی قوت میں تبدیل کر نے والے سولر پینل(Solar Panel) کو اپنی زندگی کا سا تھی منتخب کر کے اس سے شا دی کر لی ہے۔ اس خاتون نے سولر پینل کے اوپر ایک بڑی سی مسکراہٹ اور آنکھیں بناکر شا دی کیلئے خصوصی طور پر اسے تیارکیا اور باقا عدہ طو ر پر شا دی کی تقریب کا بھی اہتما م کیا۔