فاطمی خلیفہ کا بیش قیمتی خزانہ دریافت

18  فروری‬‮  2015

غوطہ خوروں نے اسرائیلی بحیرہ روم کی ساحلی پٹی پر واقع قیصریہ کی بندرگاہ کے قریب سے بیش قیمتی خزانہ دریافت کیا ہے۔ یہ خزانہ سونے کے 2000 سکوں پر مشتمل ہے۔ریاستی قوانین کے تحت یہ خرانہ ریاست کی ملکیت ہے جبکہ اسے تلاش کرنے والے غوطہ خوروں کو ایک سکہ تک نہیں دیا جائے گا۔ غوطہ خوروں کا کہنا ہے کہ پہلے پہل تو وہ اسے بچوں کے کھیلنے والے سکے سمجھے مگر پھر فوراً ہی انہیں پتہ چلا کہ یہ تو اصل خزانہ ہے، جس کی تصدیق ماہرین نے بھی کردی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان سکوں کا تعلق 10 صدی عیسوی سے ہے۔ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ پر 909 سے 1171 تک فاطمی خاندان نے حکومت کی ہے۔اس لیے خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ خزانہ کسی فاطمی خلیفہ کا ہی ہوگا۔ ان سکوں کے وہاں موجود ہونے کےحوالے سے اور بھی مختلف مفروضات قائم کیے جا رہے ہیں۔کسی کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ یہاں پر خزانے سے لدا کوئی جہاز تباہ ہو گیا ہو،ایک خیال یہ بھی ہے کہ فوجیوں کی تنخواہ کے لیے کوئی سرکاری کشتی ہو جو یہاں تباہ ہو گئی ہو۔ایک خیال یہ بھی ہے کہ یہ خزانہ کسی بڑے تاجر کو ہو جو ساحلی شہروں کے ساتھ ساتھ کاروبار کرتا ہوں۔اسرائیلی انتظامیہ نے اس خزانے کی موجودہ مالیت کا اندازہ لگانے سے انکار کر دیا۔ جس جگہ سے یہ خزانہ ملا ہے وہاں مزید تلاش کا عمل جاری ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…