جکارتہ: انڈونیشیا کے ایک نوجوان مفتی نے سیلفی کے خلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے اسے غیر شرعی قرار دے دیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق فیلکس سیاﺅ نامی نوجوان عالم دین دین نے ٹوئٹر پر اپنے سترہ نکاتی پیغام میں کہا ہے کہ سیلفی لینا گناہ ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم سیلفی کے لیے مختلف پوز لیتے ہیں اور پھر اپنی ہی تصویر سے متاثر ہوتے ہیں تو یہ غرور کہلاتا ہے۔ اسی طرح جب ہم دوسروں کو دکھانے، لائکس یا کمنٹ کے شوق میں سیلفی کو سماجی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرتے ہیں تو یہ عمل دکھاوا کہلاتا ہے۔ اور جب ہم اپنی ہی سیلفی کو دیکھ کر دوسروں کی نسبت اچھا اور بہتر محسوس کرتے ہیں تو یہ تکبر کہلاتا ہے۔ سیاؤ کے نزدیک اسلام میں یہ سب گناہ کے زمرے میں آتا ہے۔ انھوں نے خاص طور پر مسلم خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آج کل بہت سی مسلمان خواتین کسی بھی قسم کی شرم کے بغیر سیلفی لے رہی ہیں۔ ان میں پاکیزگی کہاں ہے؟ اس فتویٰ کے منظرعام پر آتے ہی انڈونیشیا کے نوجوانوں کی طرف سے رد عمل سامنے آیا جبکہ ٹوئٹر پر بھی #Selfie4siauw کے ہیش ٹیگ کے ساتھ نوجوان لڑکے لڑکیوں کے تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جو لوگ پہلے سیلفی بنانے کے شوقین نہیں تھے، وہ بھی اب اپنی سیلفی اپ لوڈ کرکے سیاﺅ سے سوال کررہے ہیں کہ ان کے ذہن میں یہ خیال کیسے پیدا ہوا کہ سب لوگ دکھاوے، غرور اور تکبر کے لیے ہی سیلفی بناتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































