ہفتہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

پاکستان ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)پاکستان ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا۔ ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ تک پہنچ گئی۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔ ہر سال 20 ہزار افراد ہیپاٹائٹس کی پیچیدگیوں کے باعث جگر کے کینسر یا جگر کے سکڑنے کی بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق حکومت نے ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دئیے۔سربراہ وزیر اعظم انسداد ہیپاٹائٹس پروگرام ڈاکٹر ضیا ء کے مطابق ہیپاٹائٹس سی میں اس وقت پاکستان دنیا میں نمبر ون ہے یہ عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار ہیں، ہر 20 منٹ کے بعد ہیپاٹائٹس کی پیچیدگیوں کی وجہ سے ایک شخص جو ہے وہ موت کی وادی میں جا رہا ہے۔

مرض کی روک تھام کے لیے وزیراعظم انسداد ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت اسلام آباد میں شہریوں کی مفت اسکریننگ جاری ہے۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر تشخیص اور علاج کی سہولت بھی بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہے جبکہ پروگرام کا دائرہ کار دیگر علاقوں تک بڑھایا جا رہا ہے۔وفاقی حکومت نے 2030 تک ملک سے ہیپاٹائٹس کے خاتمے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قید بھی نعمت ہوتی ہے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…