جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

تعلیمی اداروں میں انرجی ڈرنکس پر پابندی اور جرمانے کا بل منظور

datetime 10  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ کی قائم کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے تعلیمی اداروں میں انرجی ڈرنکس پر پابندی اور خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے تک جرمانے کا بل منظور کرلیا۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاس میں ہوا، جس میں سینیٹر ثمینہ زہری کا تجویزکردہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری فوڈ سیفٹی ترمیمی بل 2025پیش کیا گیا۔بل پر بات کرتے ہوئے سینیٹرثمینہ زہری نے کہاکہ بچوں کو انرجی ڈرنکس کے نام بہت مضرصحت چیزیں دی جارہی ہیں، لال رنگ کی انرجی ڈرنکس دل کے دورے کا باعث بن ہے۔سینیٹرافنان اللہ نے کہا کہ چینی اور سوفٹ ڈرنکس پر پابندی ہونی چاہئے، ایک بوتل میں شوگر کے 9 چمچ ڈالے جاتے ہیں جو صحت کیلئے نہایت مضر ہے۔اس پر بحث کے بعد کمیٹی نے بل کی منظوری دیدی جس کے تحت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں انرجی ڈرنکس بیچنے پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنیوالے کو پہلی مرتبہ ایک لاکھ روپے جبکہ دوسری مرتبہ 2روپے تک جرمانہ ہوگا۔

بل کی منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرثمینہ ممتاززہری نے کہا کہ خوبصورت رنگوں والے انرجی ڈرنکس بچوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں جن میں چینی اور کیفین کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیفین اور زیادہ مقدارمیں چینی کینسراوردل کے عارضے سمیت دیگر بیماریوں کا موجب بنتی ہے اس لئے ہم اپنے بچوں کو ان انرجی ڈرنکس کے نقصانات سے بچاناچاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…