جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

ملک میں 3 لاکھ 66 ہزار ایچ آئی وی کیسز کا انکشاف

datetime 11  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک میں تقریباً 3 لاکھ 66 ہزار ایچ آئی وی کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر قومی صحت مصطفی کمال نے ملک بھر میں بالخصوص بچوں میں ایچ آئی وی/ایڈز کے کیسز میں اضافے سے متعلق توجہ دلا نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر قومی صحت نے کہاکہ بعض علاقوں میں ایچ آئی وی کے پھیلا کی بڑی وجہ سرنجز کا بار بار اور غیر محفوظ استعمال رہا۔مصطفی کمال نے بتایا کہ یو این ڈی پی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تقریباً 3 لاکھ 66 ہزار افراد ایچ آئی وی کا شکار ہیں، جبکہ ملک بھر کے اے آر ٹی سینٹرز میں 84 ہزار افراد رجسٹرڈ ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2020 میں 37 ہزار افراد کی اسکریننگ کی گئی تھی، جبکہ 2026 میں یہ تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 72 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔وزیر صحت نے کہا کہ ایچ آئی وی سے متعلق رہنمائی اور معلومات کے لیے جلد ہیلپ لائن بھی قائم کی جائے گی۔ سید مصطفی کمال نے کہا کہ اسلام آباد میں رپورٹ ہونے والے 611 ایچ آئی وی کیسز میں سے صرف 200 کیسز اسلام آباد کے رہائشیوں کے ہیں جبکہ باقی افراد ملک کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ایچ آئی وی کا علاج اور ادویات دستیاب ہیں، اس لیے اسے لاعلاج مرض تصور نہیں کیا جانا چاہیے۔ حکومت ایچ آئی وی/ایڈز کے مسئلے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، سال2024 میں تونسہ میں ایچ آئی وی کے کیسز کا معاملہ سامنے آیا تھا، تاہم اسلام آباد میں کسی قسم کا آٹ بریک نہیں ہوا۔ اجلاس کے دوران قومی اسمبلی نے انٹربورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (ترمیمی)بل 2025اور اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن و انضباط سے متعلق ترمیمی بل 2026 بھی منظور کر لیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…