جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

قومی ادارہ امراضِ قلب،3 روز سے اے سی بند، دل کے مریضوں کو گرمی اور حبس کا سامنا

datetime 6  جون‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)قومی ادارہ امراض قلب (این آئی سی وی ڈی)کے اسٹیپ ڈاؤن یونٹ میں گزشتہ 3 روز سے ائیر کنڈیشننگ نظام بند ہونے کے باعث مریضوں کو شدید گرمی اور حبس کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق کیتھ لیب سے منتقل کیے جانے والے نازک مریض بھی اس صورتحال سے متاثر ہو رہے ہیں اور یونٹ میں درجہ حرارت بڑھنے سے انہیں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق امراض قلب کے اسٹیپ ڈاؤن یونٹ میں زیر علاج متعدد مریض شدید گرمی کے باعث پریشانی کا شکار ہیں، گرمی کے اثرات کم کرنے کے لیے یونٹ میں پیڈسٹل فین نصب کیے گئے ہیں، تاہم ان کے استعمال سے وارڈ میں شور کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ 3 روز سے اے سی نظام کی بندش کے باعث مریضوں میں سانس کی تکلیف اور دیگر طبی پیچیدگیوں کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اسٹیپ ڈان یونٹ میں ایسے مریض زیر علاج ہوتے ہیں جنہیں کیتھ لیب سمیت مختلف طبی مراحل سے گزرنے کے بعد خصوصی نگرانی میں رکھا جاتا ہے۔دوسری جانب این آئی سی وی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ اسٹیپ ڈان یونٹ کے چلرز اچانک بند ہو گئے تھے، تاہم اس دوران 3 ائیر کنڈیشنڈ یونٹس کے ذریعے فلو کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق چلرز کی مرمت کا کام جاری ہے اور توقع ہے کہ 2 سے 3 روز میں یہ مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے۔ترجمان نے مزید کہا کہ زیر علاج مریضوں کی حالت بہتر ہے اور انہیں کسی قسم کی غیر معمولی مشکل کا سامنا نہیں ہے۔ ادارہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…