واشنگٹن (این این آئی) نوکری پیشہ افراد کیلئے ذہنی دبائو،
تھکن سے بچا ئوکے حوالے سے ایک تحقیق میں اہم نتائج سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق سال بھر کی تمام چھٹیاں ایک ساتھ لینے کے بجائے مختصر وقفوں کے بعد بار بار چھٹیاں لینا زیادہ فائدہ مند ہو سکتا ہے۔2025 میں امریکی ادارے نیشنل لائبریری آف میڈیسن میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مقالے میں کہا گیا ہے کہ ہر دو ماہ بعد مختصر دورانیے کی چھٹی لینا ذہنی تازگی، صحت اور کام کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق اگرچہ طویل سالانہ چھٹیاں بھی وقتی طور پر ذہنی سکون فراہم کرتی ہیں، تاہم ان کے مثبت اثرات کام پر واپسی کے چند ہفتوں بعد ہی کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔محققین نے بتایا کہ اس کے برعکس مختصر لیکن بار بار کی جانے والی چھٹیاں ذہنی دبا کو مستقل بنیادوں پر کم رکھنے میں زیادہ مثر ثابت ہو سکتی ہیں،
جس سے ملازمین کی مجموعی پیداواریت اور فوکس میں بھی بہتری آتی ہے۔تحقیق میں تجویز کیا گیا ہے کہ کام اور آرام کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لیے باقاعدہ وقفوں پر چھٹیوں کا نظام زیادہ موثر حکمت عملی ہو سکتا ہے۔



















































