جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

پنجاب میں جعلی اینٹی بائیوٹک انجکشن جی ۔ٹیکس فروخت ہونے پر الرٹ جاری

datetime 21  مئی‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)پنجاب بھر میں جعلی اینٹی بائیوٹک انجکشن جی ۔ ٹیکس250ایم جی سے متعلق کلاس ون پر ہائی الرٹ جاری کردیا۔

ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کنٹرول پنجاب نے ڈی ٹی ایل رپورٹ کی بنیاد پر انجکشن کو جعلی قرار دے دیا۔صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کی منظوری کے بعد نوٹس جاری کردیا گیا۔نوٹس میں بتایا گیا کہ جی ٹیکس 250ایم جی کا مخصوص بیچ نمبر 25c025 جعلی ہے، جعلی انجکشن جہلم کے میڈیکل سٹور سے برآمد ہوا۔رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ مارکیٹ آتھرائزیشن ہولڈرز اور ڈسٹری بیوٹرز کو فوری سٹاک واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے اور سپلائی چین کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے اور ری کال فارم اپ لوڈ کرنے کا حکم دیا گیا جبکہ تمام ہسپتالوں، فارمیسیوں، میڈیکل سٹورز اور ہول سیلرز کو فروخت فوری روکنے کی ہدایت کی گئی۔علاوہ ازیں ڈرگر کنٹرول اتھارٹی نے متعلقہ اداروں کو متاثرہ بیج کے سٹاک کی تفصیلات ڈرگ انسپکٹر کو جمع کرانے کا حکم دیا۔

مزید برآں محکمہ صحت کا عوام کو انتباہ جاری کیا ہے کہ بیچ نمبر 25c025 والا انجکشن ہرگز استعمال نہ کیا جائے، جعلی انجکشن صحت کے لیے شدید خطرے کا باعث بن سکتا ہے،شہری متاثرہ بیچ کی اطلاع صوبائی ڈرگز مانیٹرنگ سیل کو دیں۔



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…