جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

مریضوں کے حوالے سے وزارت صحت اور نادرا میں اہم معاہدہ

datetime 7  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزارتِ صحت اور نادرا کے درمیان ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں،

جس کا مقصد وزیراعظم ہیپاٹائٹس سی پروگرام کے ڈیجیٹل نظام کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانا ہے۔اس سلسلے میں نادرا ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور نادرا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے شرکت کی اور مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ نادرا وزارتِ صحت کے لیے جدید ڈیجیٹل ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم تشکیل دے گا، جس کے ذریعے مریضوں کی رجسٹریشن، تصدیق اور نگرانی کا عمل ریئل ٹائم ڈیٹا شیئرنگ کے تحت انجام دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم ہیپاٹائٹس سی پروگرام حکومت کا ایک اہم قومی منصوبہ ہے، جبکہ پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ افراد اس مرض کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سی سے متاثرہ ممالک میں پاکستان سرفہرست ممالک میں شمار ہوتا ہے، اسی لیے اس بیماری کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…