جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

بیکٹیریل انفیکشن کے لئے استعمال ہونے والی اینٹی بائیوٹک پر پابندی عائد

datetime 6  مئی‬‮  2026 |

لاہور (نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب میں بعض ادویات کے مخصوص بیچز کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے ان کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈرگ کنٹرول پنجاب نے میڈیکل اسٹورز پر دستیاب چند ادویات کے معیار پر اعتراض اٹھاتے ہوئے فوری کارروائی کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انجکشن میں استعمال ہونے والا مخصوص پانی (واٹر فار انجیکشن) جراثیمی آلودگی کا شکار پایا گیا، جو مریضوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔اسی طرح بیکٹیریل انفیکشن کے علاج میں استعمال ہونے والی ایک اینٹی بایوٹک بھی مطلوبہ معیار پر پوری نہیں اتری۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق اس دوا کے استعمال سے خون میں انفیکشن جیسے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ ادویات لاہور اور کراچی کی بعض دوا ساز کمپنیوں کی تیار کردہ ہیں۔ حکام نے تمام فارمیسیز اور میڈیکل اسٹورز کو ہدایت جاری کی ہے کہ متاثرہ بیچز کو فوری واپس لیا جائے اور ان کی فروخت مکمل طور پر روک دی جائے۔

ادویات کے معیار سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ کسی بھی مشکوک دوا کے استعمال سے قبل مستند ڈاکٹر یا فارماسسٹ سے رہنمائی ضرور حاصل کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…