اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

جنوبی ایشیا میں منہ کے کینسر کی شرح پاکستانی مردوں میں سب سے زیادہ ہونے کا انکشاف

datetime 1  مئی‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)صحت کے بین الاقوامی ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق پورے جنوبی ایشیا میں منہ کے کینسر کی شرح پاکستانی مردوں میں سب سے زیادہ ہے۔

ملک میں اس کینسر کی شرح تقریبا 4 فیصد ہے جبکہ کراچی میں گٹکے کے زیادہ استعمال کی وجہ سے یہ شرح 30 فیصد تک ہے، کراچی میں ہر پانچواں شخص گٹکا، مین پوری اور ماوا کا عادی ہے۔شرافی گوٹھ پولیس نے 2021 میں محمد طاہر نامی ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ان کے گھر سے بھاری مقدار میں گٹکا اور ماوا بنانے کا سامان برآمد کیا گیا تھا، ان میں ماوا پیکنگ مشین، ماوا مکسنگ مشین، 100 کلو گرام گیلی چھالیہ، 6600 گرام تمباکو، 20 کلو چونا، 64 کلو چائنا پاڈر،26 کلو کیمیکل اور 15500 گرام تیار شدہ ماوا شامل تھا۔سندھ ہائی کورٹ میں ملزم محمد طاہر کی درخواست ضمانت تو مسترد ہوگئی تھی لیکن گٹکے کا کاروبار کرنے والے اکثر ملزمان سزائوں سے بچ جاتے ہیں۔

قانونی ماہرین کے مطابق صرف 5 فیصد گرفتار ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں مل پاتی ہیں، اس کی وجوہات میں پولیس کی ناقص تفتیش اور کمزور پراسیکیوشن ہیں۔ سندھ پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2019 میں گٹکے کے 10،194 کیس رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے 5،500 کیس ابھی تک زیر التوا ہیں۔ اسی طرح 2025 کے آخر میں 145 گٹکا ڈیلرز کو گرفتار کیا گیا لیکن تاحال کسی کو بھی سزا نہیں ہوئی۔ سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق حال ہی میں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت اجلاس میں گٹکا اور ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز اور موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…