پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

حکومت کی جانب سے 35 نئی ضروری ،جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کی منظوری

datetime 27  اپریل‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)وفاقی حکومت نے طویل انتظار کے بعد 35 نئی ضروری اور جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کے تعین کی منظوری دیدی ہے

جبکہ مزید 45 ادویات کی منظوری بھی جلد متوقع ہے۔ اس فیصلے کا مقصد ملک بھر میں ادویات کی شدید قلت کو ختم کرنا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو علاج میں مشکلات کا سامنا تھا۔ذرائع کے مطابق قیمتوں کے تعین میں تاخیر کے باعث کئی اہم ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہیں تھیں جس کے نتیجے میں مریض مہنگی اور غیر معیاری اسمگل شدہ ادویات پر انحصار کرنے پر مجبور تھے۔قیمتوں کی منظوری میں تاخیر نہ صرف سپلائی چین کو متاثر کر رہی تھی بلکہ مریضوں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈال رہی تھی۔متاثرہ ادویات میں کینسر، دل کے امراض، ٹرانسپلانٹ، اور مختلف ویکسینز شامل ہیں۔

ان ادویات کی عدم دستیابی کے باعث خاص طور پر کینسر، ہیموفیلیا اور دیگر سنگین بیماریوں کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے صحت کے شعبے کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…