پیر‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سائنس دانوں نے بچوں میں اندھے پن کے علاج کو سمجھنے کے لیے ماڈل تیار کرلیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)طبی ماہرین نیاسٹیم سیلز کی مدد سے لیبر کانجینیٹل اماؤروسس نامی ایک نایاب اور شدید جینیاتی آنکھ کی بیماری کا لیبارٹری ماڈل تیار کرلیا، جسے بچوں میں اندھے پن کے علاج میں مدد مل سکے گی۔طبی ویب سائٹ کے مطابق ماہرین نے تحقیق میں RPGRIP1 نامی جین پر توجہ مرکوز رکھی، جو آنکھ کی روشنی محسوس کرنے والے خلیوں (فوٹوریسیپٹرز) کے ارتقاء اور قائم رہنے کے لیے ضروری ہے۔جب مذکورہ جین میں خرابی ہوتی ہے تو بچوں کی نظر شدید طور پر متاثر ہوجاتی ہے اور اب ماہرین نے ایسی بیماریوں کو سمجھنے اور ان کا علاج کرنے کے لیے اسٹیم سیلز کی مدد سے ماڈل تیار کیا ہے۔

مذکورہ بیماری کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ RPGRIP1 نامی جین کی مختلف اقسام ہوتی ہیں، جن میں متعدد تبدیلیاں ہوتی ہیں اور ان تبدیلیوں سے یہ واضح نہیں ہو پاتا کہ وہ واقعی بیمار ہیں یا نہیں، جس وجہ سے بیماری کی تشخیص اور علاج مشکل بن جاتا ہے۔ ماہرین نے لیبارٹری میں اسٹیم سیلز سے تھری ڈی ریٹِنل آرگنائڈز تیار کیے ہیں جو کہ انسانی آنکھ کے ریٹینا کی ساخت کی کاپی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔تیار کیے گئے مذکورہ چھوٹے نمونوں کی بدولت ماہرین یہ جان سکتے ہیں کہ RPGRIP1 کی خرابی آنکھ میں کیسے بیماری کو جنم دیتی ہے جب کہ دیگر پیچیدگیوں کو بھی جانا جا سکتا ہے۔تحقیق میں شامل ماہرین کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب ایسے انسانی ریٹائنل ماڈلز تیار کیے گئے ہیں جو نہ صرف مریض سے لیے گئے اسٹیم سیلز بلکہ جینیاتی طور پر تبدیل شدہ خلیوں کے ساتھ بنائے گئے ہیں۔مذکورہ ماڈل تیار کیے جانے کے بعد امید ظاہر کی گئی ہے کہ جین تھراپی مستقبل میں ان بچوں کی بینائی کو بحال کرنے کا ایک ممکنہ حل بن سکتی ہے، چاہے وہ آنکھیں بہت چھوٹی عمر میں متاثر ہو چکی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)


عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…