جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

”انگورکھائیں اور جوان رہیں “،نئی تحقیق نے تہلکہ مچا دیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2025
Grapes Raisins Kish Mish
Grapes Raisins
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )انگور کے طبی اور کاسمیٹک فوائد کوئی نئی بات نہیں، یہ پھل صدیوں سے مختلف بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوتا رہا ہے، جس میں جگر اور گردوں کے امراض کے ساتھ ساتھ ڈپریشن بھی شامل ہے۔پانی، پوٹاشیئم اور متعدد وٹامنز خصوصا وٹامن اے اور وٹامن کے سے بھرپور یہ پھل ناصرف طب اور کاسمیٹک مصنوعات میں استعمال کیا جاتا ہے بلکہ وزن کم کرنے اور متوازن غذا میں بھی اس کی خاص اہمیت ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق روزانہ تھوڑی مقدار میں انگور کھانے سے جسم سے فاسد مادے خارج ہوتے ہیں، اس کے اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلامیٹری اجزا جسم کو نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ 150 گرام انگور میں صرف 100 کیلوریز اور 10 گرام کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں، اس میں نہ چکنائی ہے نہ پروٹین، اس لیے یہ ڈائٹ پلان پر عمل کرنے والوں کے لیے موزوں ہے، البتہ زیادہ مقدار میں کھانے سے پرہیز ضروری ہے۔

امریکی جریدہ میڈیکل نیوز ٹوڈے کے مطابق انگور میں موجود پولی فینولز کینسر پیدا کرنے والے ٹیومرز کی افزائش کو سست یا روک سکتے ہیں۔ یہ جگر، معدہ، چھاتی اور آنتوں کے کینسر کے علاوہ خون اور جِلد کے سرطان میں بھی معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سرخ انگور میں موجود ریسویراٹرول ایک طاقتور اینٹی انفلامیٹری جز ہے، جسے اینٹی کینسر ڈائٹ میں اہم سمجھا جاتا ہے۔لیبارٹری تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ پولی فینولز خون میں خراب کولیسٹرول (LDL) کے اثرات کو کم کرتے ہیں اور شریانوں کو سخت ہونے سے بچاتے ہیں، پوٹاشیئم کی زیادہ اور سوڈیم کی کم مقدار دل کی صحت اور بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مددگار ہے۔پانی اور فائبر کی موجودگی قبض سے نجات دلاتی ہے، 2013 کی ایک تحقیق کے مطابق جو افراد ہفتے میں 3 بار انگور، بلیک بیریز، سیب اور ناشپاتی کھاتے ہیں، ان میں ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ 7 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ ریسویراٹرول آنکھوں کے کئی امراض مثلا گلوکوما، موتیا اور عمر رسیدگی کے باعث بینائی کی کمزوری سے بچا فراہم کرتا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق انگور جِلد کے خلیوں کو صاف کرتے اور چہرے پر نکھار لاتے ہیں، یہی نہیں انگور کی اینٹی انفلامیٹری خصوصیات مہاسوں اور جِلدی جلن کو کم کرنے میں بھی معاون ہیں۔2009 میں رومانیہ کی یونیورسٹی آف اوویدیئس کی ایک تحقیق کے مطابق بلیک انگور میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس بڑھاپے کی علامات کو سست کرتے اور جِلد کی لچک میں اضافہ کرتے ہیں، اس کے علاوہ بلیک انگور بالوں کو مضبوط، چمکدار اور خشکی و سوزش سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔امریکا کے مانٹ سینائی اسپتال میں 2018 میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق انگور کے اجزا ڈپریشن، ذہنی دبا اور بے چینی کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں، ریسویراٹرول سماجی دبا سے جڑے ڈپریشن کو خاص طور پر کم کرنے میں مددگار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…