جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

افطار کے وقت کھجور کا استعمال سنتِ نبویۖ ہے،طبی فوائد سے بھی بھرپور ہے، ماہرین صحت

datetime 5  مارچ‬‮  2025 |

ننکانہ صاحب(این این آئی)رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی دنیا بھر کے مسلمان روحانی جوش و خروش کے ساتھ روزے رکھتے ہیں۔ افطار کے وقت کھجور کا استعمال سنتِ نبوی ۖ ہے، جو نہ صرف دینی اعتبار سے باعثِ برکت ہے بلکہ طبی فوائد سے بھی بھرپور ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روزے کے بعد کھجور کھانے سے جسم کو فوری توانائی ملتی ہے، بلڈ شوگر متوازن رہتی ہے، اور معدہ افطار کے لیے تیار ہوتا ہے۔

کھجور میں موجود فائبر نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے، جبکہ اس میں شامل قدرتی شکر فوری توانائی فراہم کرتی ہے، جس سے جسم میں کمزوری محسوس نہیں ہوتی۔ افطاری کے وقت فرائی چیزیں کھانے سے معدہ خراب ہو جاتا ہے اس لئے افطاری کے وقت کھجور کا استعمال صحت بخش ثابت ہوا ہیدوکانداروں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں کھجور کی فروخت میں اضافہ ہو جاتا ہے کیونکہ ہر مسلمان کی کوشش ہوتی ہے کہ روزہ کھجور کے ساتھ افطار کیا جائے ہم کوشش کرتے ہیں عوام کو مناسب اور معیاری کھجور فراہم کریں جبکہ خریداروں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں افطار کھجور کے بغیر مکمل نہیں لگتا یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت بھی ہے اور صحت کے لئے بھی فائدے مند ہے۔



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…