جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

موبائل فون اور لیپ ٹاپ کے استعمال سے خطرناک بیماری کا خدشہ

datetime 28  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایک فزیو تھراپسٹ نے خبردار کیا ہے کہ موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا استعمال ڈیمینشیا کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے۔ماہر کی جانب سے کیے جانے والے ایک تجزیے میں بتایا گیا کہ ان ڈیوائسز کو استعمال کرتے وقت لوگوں کی جسم کی حالت دماغ تک خون کے بہا کو کم کر سکتی ہے، جو نتیجتا دماغی کارکردگی مین تنزلی کا سبب بن سکتی ہے۔ڈاکٹر سولومن ابراہم نے اس معاملے پر کیے جانے والے مطالعوں کا جائزہ لیا اور بتایا کہ سامنے آنے والے شواہد اور کلینیکل ٹرائلز دماغی اور اعصابی صحت پر ممکنہ اثرات کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اپنے سر کو آگے کی جانب پوزیشن میں رکھنے کی وجہ سے(جیسا کے فون پر دیکھتے وقت لوگ کرتے ہیں)شریانوں پر مسلسل دبا، شریانوں کے قطر میں دائمی کمی کا سبب بن سکتا ہے جو دماغ کو پہنچنے والے خون کی مقدار میں کمی لا سکتی ہے۔خون کی ان رگوں میں کسی قسم کی رکاوٹ دماغ میں خون کے بہا کو کم کر سکتی ہے جس کے نتیجے میں دماغ سے متعلقہ متعدد بیماریاں وقوع پذیر ہو سکتی ہیں۔ڈاکٹر سولومن ابراہم نے کہا کہ لوگوں کی عمر بڑھنے کے ساتھ الزائمرز بیماری عام ہوجائے گی لیکن یہ تحقیق خراب حالت کی روز مرہ عادات کی جانب اشارہ کرتی ہیں جس میں سر نیچے کر کے اپنے فونز میں دیکھنا اس بیماری کے ممکنہ اضافی کیسز کا سبب ہو سکتا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…