منگل‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2024 

بڑھتی عمر کو سست کرنے والا پروٹین دریافت

datetime 4  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وایومنگ(این این آئی)ایک تحقیق میں سائنس دانوں نے خردبینی مخلوق ٹارڈیگریڈ میں ایک پروٹین دریافت کیا ہے جو انسانی خلیوں میں میٹابولزم کے عمل کو سست کر سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹارڈیگریڈ (جن کو آبی ریچھ بھی کہا جاتا ہے)زمین پر موجود ایسا جاندار ہے جو انتہائی سخت ماحول میں بھی زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ جاندار مکمل خشک، جمے ہوئے اور انتہائی گرم (150 ڈگری سیلسیئس سے زیادہ کے درجہ حرارت) ماحول میں زندہ رہنے کے ساتھ خلا میں بھی زندہ رہ سکتا ہے۔ماضی کے مطالعوں میں یہ بتایا گیا تھا کہ یہ خرد بینی مخلوق (جس کی لمبائی نصف ملی میٹر سے بھی کم ہوتی ہے)انتہائی ماحول کا سامنا کرتے وقت اپنے جسم کو بچانے کے لیے ویجیٹیٹیو کیفیت میں جا سکتے ہیں۔اب امریکا کی یونیورسٹی آف وایومنگ کے محققین کی رہنمائی میں کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ یہ آبی ریچھ پروٹین کا استعمال کرتے ہوئے اپنے خلیوں کے اندر جیل بنا لیتے ہیں جس سے عمر بڑھنے کا عمل سست ہوجاتا ہے۔

جب سائنس دانوں نے ان پروٹینز کو انسانی خلیوں میں متعارف کرایا تو انہیں معلوم ہوا کہ سالمے آپس میں مل گئے اور میٹابولزم کا عمل سست ہوگیا، بالکل اس طرح جیسے ٹارڈیگریڈز میں ہوتا ہے۔محققین کو یہ بھی معلوم ہوا کہ جب انسانی خلیوں نے ٹارڈیگریڈ پروٹین بنانے شروع کیے تو خلیے تنا کے خلاف مزید مزاحم پائے گئے۔ماہرین کے مطابق تازہ ترین تحقیق مستقبل میں ایسے نئی ٹیکنالوجیز کے بننے کا سبب بن سکتی ہے جو انسان کے عمر بڑھنے کے عمل کی رفتار سست کر سکیں گی۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…