ڈاکٹروں کا بڑا کارنامہ، نوجوان کا کٹا بازو پھر سے جوڑ دیا

25  ‬‮نومبر‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) لاہور کے ڈاکٹروں نے نوجوان کا کٹا ہوا بازو کامیاب سرجری کے بعد جوڑ کر حیران کن کارنامہ انجام دے دیا۔24نومبر کو فیصل آباد میں وقار نامی مزدور کا ہاتھ مشین کے اندر آنے سے کٹ گیا، مشین کی زد میں آکر مریض کے بازو کی ہڈی اور شریانیں بری طرح کٹ گئی ۔زخمی وقار کا ہاتھ صبح ساڑھے سات بجے کٹا، وقار کے لواحقین نے اسے فوری طور پر سول اسپتال فیصل آباد منتقل کیا، سول اسپتال فیصل آباد نے وقار کو ہینڈ اپر لمب سرجری سینٹر سی ایم ایچ لاہور ریفر کر دیا۔

مریض لاہور کے اسپتال دوپہر ایک بجے کے قریب پہنچا اور ڈاکٹروں نے 15 منٹ کے اندر اس کی سرجری شروع کر دی۔سرجری کرنے والوں میں ڈاکٹر خالد قریشی، ڈاکٹر عطا الرحمن، ڈاکٹر وحید، ڈاکٹر عاطف عزیز، ڈاکٹر ذیشان طالب، ڈاکٹر شعیب، ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر عثمان شامل تھے۔ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریض کی ہڈیوں اور باریک شریانوں کو جوڑا اور آپریشن کے بعد مریض کے ہاتھ میں خون کی روانگی شروع ہوگئی۔اگر کسی کا ہاتھ کٹے یا انگلیاں کٹ جائیں تو ہلز ایک ایسا سینٹر ہے جہاں بیک وقت آرتھوپیڈک پلاسٹک سرجری، نیورو سرجری اور واسکولر سرجری بازو سے جڑے انتہائی ٹرینڈ سپر سپیشلسٹ ڈاکٹرز ایک ہی چھت کے نیچے کام موجود ہوتے ہیں۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…