کراچی (این این آئی)کراچی میں آشوب چشم کے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور ہر عمر کا فرد اس مرض سے متاثر ہو رہا ہے۔ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں یومیہ سیکڑوں مریض آرہے ہیں، یہ مرض ایک سے دوسرے شخص کو منتقل ہو جاتا ہے۔اس بیماری سے متعلق ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے کہ آشوب چشم سے بچا انتہائی آسان ہے، اس سے بچا کے لیے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے اور ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کیا جائے۔
ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص اپنا تولیہ، تکیہ اور صابن الگ رکھے جبکہ آنکھوں کی رطوبت کو ٹشو یا ململ کے نرم کپڑے سے صاف کرے اور استعمال شدہ کپڑے اور ٹشو کو فوری پر تلف کردیا جائے۔