اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت نے ملک میں کرونا وباء کے کیسز میں اضافے کےباوجود لاک ڈاؤن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا وباء کے کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے جسے ہم
مسلسل مانیٹر کر ہے ہیں لیکن وباء کے دوران ملک میں اس بار بالکل لاک ڈائون نہیں کریں گے ۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے اسکولوں کو بھی بند نہیں کیا جائے گا ، اس وقت ملک میں ویکسی نیشن کا عمل اچھے طریقے سے جاری ہے عوام سے درخواست ہے کہ وہ باقاعدہ ماسک پہنے اور کرونا ایس او پیز پر عمل پیرا ہوں ۔