جمعرات‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چوتھی لہر ، کورونا وائرس سے مزید 118افراد چل بسے ، 3838نئے کیسز رپورٹ

datetime 31  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے

دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 838 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 118 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 837 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 36 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 788 مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 119 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 94 ہزار 573 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 542 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 39 ہزار 758 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 52 ہزار 112 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 1 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 332 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 لاکھ 66 ہزار 215 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کل 5 کروڑ 33 لاکھ 14 ہزار 628 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 31 ہزار 636 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کل اموات 6 ہزار 875 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 93 ہزار 136 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 876 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 61 ہزار 853 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کل اموات 4 ہزار 963 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 99 ہزار 263 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کل 866 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 230 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 338 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 32 ہزار 95 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کل 697 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 9 ہزار 906 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 173 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…