عالمی ادارہ صحت کی منظور شدہ ویکسین لگانے والے سیاحوں کو امارات داخلے کی اجازت

  اتوار‬‮ 29 اگست‬‮ 2021  |  15:11

ابوظہبی(این این آئی ) متحدہ عرب امارات)یو اے ای نے ویکسین شدہ غیرملکیوں کو سیاحتی ویزے پر ملک میں داخلے کی اجازت دے دی۔عرب ٹی وی کے مطابق غیرملکی سیاح بھی اب متحدہ عرب امارات آسکیں گے، اماراتی حکومت نے ویکسین شدہ افراد کو سیاحتی ویزے پر امارات میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔اماراتی حکام کا کہنا تھا کہ نئے احکامات کا اطلاق 30اگست سے ہوگا۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)کی منظور شدہ ویکسین لگانے والے سیاح متحدہ عرب امارات آنے کے اہل ہوں گے، ایئرپورٹ پر سیاحوں کے ریپڈپی سی آرٹیسٹ کیے جائیں گے۔حکومت کے مطابق سفری پابندیوں کی فہرست والے ممالک کے شہریوں پر بھی مذکورہ فیصلے کا اطلاق ہوگا۔خیال رہے کہ حالیہ دنوں یو اے ای نے پابندی میں نرمی کرتے ہوئے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کو سفر کی اجازت دی جن کے پاس اماراتی رہائشی ویزا موجود ہے۔

زیرو پوائنٹ

ڈیجیٹل فاسٹنگ

مجھے تیسرے دن ان کا فون آیا‘ وہ شرمندہ تھے اور بار بار معذرت کر رہے تھے‘ میں نے عرض کیا‘ میں حیران تھا آپ نے کبھی رنگ بیک میں تاخیر نہیں کی‘ میں نے کال کی‘ آدھ گھنٹے میں آپ کا جواب آ گیا‘ ہمارے تعلقات میں پہلی بار میں نے آپ کو آٹھ فون کیے اور آپ کا ....مزید پڑھئے‎