چینی کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسینز کورونا کی قسم ڈیلٹا کی روک تھام میں موثرقرار

24  اگست‬‮  2021

بیجنگ(این این آئی)چین کی کمپنیوں کی تیار کردہ کووڈ ویکسینز کورونا کی قسم ڈیلٹا کی روک تھام میں کافی موثر ہوتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات چین میں ہونے والی 2 مختلف طبی تحقیقاتی رپورٹس میں سامنے آئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک تحقیق میں چین کے صوبے

گوانگزو میں ڈیلٹا کی وبا کی روک تھام کے حوالے سے چینی کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسینز علامات والی بیماری سے بچا ئوکے لیے 59 فیصد تک موثر ثابت ہوئیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ چینی ویکسین کی 2 خوراکوں سے بیماری کی معتدل علامات سے 70.2 فیصد تحفظ ملا جبکہ سنگین علامات کی روک تھام میں ان کی افادیت 100 فیصد رہی۔یہ حقیقی دنیا میں کورونا کی قسم ڈیلٹا کے خلاف چینی کمپنیوں کی ویکسینز کی افادیت کا پہلا ڈیٹا قرار دیا جارہا ہے۔یہ تحقیق گوانگزو میں 18 مئی سے 20 جون کے دوران وبا کے 153 مصدقہ کیسز اور 475 قریبی کانٹیکٹس کے ڈیٹا پر مبنی تھی۔تحقیق میں بتایا گیا کہ چینی کمپنیوں کی ویکسینز ڈیلٹا قسم کی روک تھام کے لیے اب بھی موثر ہیں۔تحقیق میں جن کیسز کا ڈیٹا دیکھا گیا ان میں سے 105 میں علامات کی شدت معتدل تھی جبکہ 16 کو سنگین علامات کا سامنا ہوا۔تاہم جن مریضوں کو سنگین علامات کا سامنا ہوا ان کی ویکسینیشن نہیں ہوئی تھی۔تحقیق میں شامل افراد میں 61.3 فیصد نے سائنوویک ویکسین کی 2 خوراکیں استعمال کی تھیں جبکہ 27.5 فیصد نے سائنوفارم ویکسین استعمال کی تھی۔10.4 فیصد افراد نے دونوں کمپنیوں کی ویکسینز کے امتزاج کو استعمال کیا تھا۔تحقیق میں محدود نمونوں کی بنیاد پر یہ بھی دریافت کیا گیا کہ سنگل شاٹ ویکسینز کی افادیت کووڈ 19 کی روک تھام کے حوالے سے محض 14 فیصد تھی۔تحقیق کے مطابق 2 خوراکوں والی چینی ویکسینز مردوں کے مقابلے میں خواتین میں بیماری کے خلاف زیادہ موثر ہیں۔ان ویکسینز کے استعمال سے مردوں میں بیماری کی معمولی روک تھام کی شرح 70.4 فیصد جبکہ خواتین میں 79.1 فیصد دریافت کی گئی۔دوسری تحقیق چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کی جانب سے ہوئی جس میں انہوئی زیفی لانگ کام بائیو فارماسیوٹیکل کی تیار کردہ ویکسین کی 3 خوراکوں کے اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔اس ویکسین کو استعمال کرنے والے افراد کے 28 سیرم نمونوں کی جانچ پڑتال سے دریافت ہوا کہ یہ ویکسین کورونا کی متعدد اقسام کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔محققین نے بتایا کہ یہ ویکسین کورونا کی زیادہ متعدی قسم ڈیلٹا کے خلاف اپنی افادیت کو برقرار رکھتی ہے۔تاہم تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ یہ ویکسین کورونا کی اقسام بیٹا اور گیما کے خلاف کم موثر ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…