جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

آدھے سر کا درد اور مائیگرین کا علاج دوائی سے نہیں اس قہوے سے کریں 

datetime 11  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آدھے سر کے درد کا بہتر علاج ہے گیس ختم کرو یہ گیس سر کو چڑھتی ہے حکیم لقمان فرمایا کرتے تھے انسان کے جسم میں معدہ سردار ہے جس کا سردار کمزور ہو گیا اس کے باقی جتنے اعضاء ہیں وہ ساری رعایا ہیں جب سردار کمزور ہو گا تو اس کی رعایا کمزور ہو جائے گی اگر اپنی رعایا کو مضبوط کرنا چاہتے ہو تو سردار کو قوی کرو صرف معدہ ٹھیک کرو

اور معدہ ٹھیک ہوتا ہے کھانا کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے پانی پیو ڈیڑھ گھنٹہ بعد پانی پیو اور معدے کے بوجھ کو کم کرو معدے کا بوجھ کم کرنا کیا ہے ایک لقمے کو بتیس بار چباؤ اور اگر معدہ خراب ہوگیا ہے تو چار چیزیں ادرک لہسن پودینہ انار دانہ مائیگرین کا بھی ہڈی کا بھی ہیڈیک کا بھی پیت کے مسائل کا بھی جوڑوں کے درد کا بھی کمر کے درد کا بھی شوگر کابھی قبض کا بھی کر کے دیکھو میری باتیں سچ ہیں یا جھوٹ پتا کیسے چلے گا تجربہ کر کے دیکھ لیجئے تجربہ کرنے کے بعد انشاء اللہ آپ حیران رہ جائیں گے ۔مائیگرین کو اردو میں درد شقیقہ بھی کہتے ہیںلیکن عام لوگ اس کو بھی سردرد ہی کہتے ہیں۔عام طو ر پر سر کے نصف حصہ میں درد ہوتا ہے۔اور کبھی یہ درد سر کے دائیں جانب اور کھبی بائیں جانب ہوتا ہے۔درد شقیقہ دائمی درد ہے۔اس درد سے مریض بے چین رہتا ہے۔اور کوئی بھی کام کرنے میں دقت محسوس کرتا ہے۔یہ مردوں اور عورتوں دونوں میں ہوتا ہے۔یہ چند منٹ سے لے کر کئی دنوں تک رہ سکتا ہے۔درد شقیقہ کا براہ راست تعلق دماغ سے ہوتا ہے۔اور اسکی زیادہ تر وجہ سخت محنت ہے۔کمزوری بھی درد شقیقہ کی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔یہ وراثتی طور پر بھی منتقل ہوتا ہے۔جدید دور کے تحائف میں سے مائیگرین یا آدھے سر کا درد ایک تکلیف دہ بیماری ہے ،ہر تیسرا فرد کسی نہ کسی انداز میں مائیگرین کی علامات کی شکایت لیے پھرتا ہے جس میں حساس قسم کی اعصابی علامات بھی نمو دار ہوتی ہیں مثلاًروشنیوں کے جھماکے،سیاہ دھبے بازؤوں اور ٹانگوں میں

سوئیاں چبھنے والی بے چینی کا احساس، متلی، قے کے علاوہ روشنی اور آواز کے معاملے میں بھی حد سے زیادہ حساس ہونا شامل ہے۔درد کے یہ احساسات چند گھنٹوں سے لے کرکم سے کم تین دنوں تک محیط ہو سکتے ہیں۔مائیگرین والا درد سر خون کی شریانوں کے بڑھنے اوراعصاب سے کیمیاوی مادوں کے ان شریانوں میں ملنے سے پیدا ہوتا ہے اس کے دورے کے دوران ہوتا یہ ہے کہ کنپٹی کے

مقام پر جلد کے نیچے رگ پھول جاتی ہے۔اس کے نتیجے میں کچھ کیمیاوی مادے پیدا ہوکرسوجن ،درد کے ذریعے رگ کو اور پُھلا دیتے ہیں۔جس سے دفاع میں اعصابی نظام متلی ،پیٹ کی خرابی اور قے کا احساس پیدا کرتا ہے اس کے علاوہ اس کی وجہ سے خوراک کے ہضم ہونے کا عمل بھی سست پڑ جاتا ہے۔ دوران خون کے سست پڑنے سے ہاتھ اور پاؤں ٹھنڈے پڑ سکتے ہیں اور روشنی اور آواز کی حساسیت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ جسم کو ایک طرف کمزوری کا احساس بھی ہوسکتا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…