جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت میں کووڈ کے مریضوں میں جان لیوا فنگس انفیکشن دریافت،لوگ بینائی سے محروم ہونے لگے، ایک اور جان لیوا پیچیدگی کا انکشاف

datetime 10  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں کووڈ 19 کے مریضوں میں ایک اور جان لیوا پیچیدگی کا انکشاف ہوا ہے۔طبی حکام کی جانب سے ایک فنگل انفیکشن کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے جسے کووڈ 19 کے کچھ مریضوں میں دریافت کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق یہ انفیکشن شکل کو بگاڑنے کے ساتھ موت کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔انڈین

کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے 9 مئی کو ایک بیان میں بتایا گیا کہ میوکورمائیکوسس (Mucormycosis) نامی اس بیماری کو بلیگ فنگس انفیکشن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جو نتھنوں یا پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔آئی سی ایم آر کچھ وقت سے ادویات کا استعمال کرنے والے یا آئی سی یو میں زیادہ وقت گزارنے والے مریضوں میں اس انفیکشن کا خطرہ زیادہ ہے۔مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کچھ کووڈ کے مریضوں کو اس انفیکشن کے باعث بینائی سے محرومی کے ساتھ جبڑوں کو نکالنا پڑا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ 19 دن سے چین میں روزانہ 3 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور ریکارڈ تعداد میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔پورے ملک میں آکسیجن کی کمی سے کورونا کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور یہ نیا انفیکشن بھی اسی کا نتیجہ ہے، یعنی آکسیجن پائپس میں آلودگی۔ماہرین کے مطابق یہ انفیکشن درحقیقت ذیابیطس سے جڑا ہوتا ہے۔یہ فنگس سانس کی نالی کے ذریعے حملہ آور ہوتی ہے اور بھارت میں کووڈ کی وبا سے پہلے بھی موجود تھی مگر اب زیادہ ابھر کر سامنے آئی ہے۔آئی سی ایم آر کے مطابق اس کی علامات میں آنکھوں اور ناک کے ارگرد تکلیف اور سرخی، سانس لینے میں مشکلات، خون کی الٹی اور ذہنی حالت میں تبدیلیاں قابل ذکر ہیں۔ڈاکٹروں کو

ہدایت کی گئی ہے کہ متاثرہ مریض کے بلڈ گلوکو کی سطح کو مانیٹر کریں، آکسیجن تھراپی کے لیے ہومیفائڈر میں صاف اور خالص پانی استعمال کریں۔آئی سی ایم آر نے انتباہ کیا کہ اسٹرائیڈز جیسے ڈیکسامیتھاسون کا حد سے زیادہ استعمال اس انفیکشن کے بدترین ہونے کا باعث بن سکتا ہے جس کا استعمال کووڈ کے سنگین کیسز میں ہوتا ہے۔یہ

فنگل انفیکشن بھارت میں کووڈ کے مریضوں کے لیے نئی پیچیدگی کی صورت میں ابھرا ہے۔برطانیہ کی مانچسٹر یونیورسٹی کے پروفیسر ڈیوڈ ڈیننگ نے بتایا کہ اس طرح کے کیسز متعدد ممالک بشمول برطانیہ، امریکا، فرانس، آسٹریا، برازیل اور میکسیکو میں رپورٹ ہوئے ہیں، مگر بھارت میں ان کی تعداد بہت زیادہ نظر آتی ہے۔انہوں نے

بتایا کہ اس کی وجہ ذیابیطس کے مریضوں کی بہت زیادہ تعداد ہے جن میں ذیابیطس کو کنٹرول نہیں کیا جارہا۔بھارت میں اس فنگس کے کیسز کا ڈیٹا تو جاری نہیں ہوا مگر میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا اور گجرات میں اس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔آئی سی ایم آر کی سائنسدان اپرنا مکھرجی نے بتایا کہ اس حوالے سے

پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، مگر اس حوالے سے خبردار ضرور رہنا چاہیے۔بھارتی شہر چندی گڑھ کے سینٹر آف ایڈوانسڈ ریسرچ ان میڈیکل مائیکولوجی کے سربراہ ارونلوک چکرورتی نے بتایا کہ کووڈ 19 سے قبل بھی یہ انفیکشن دیگر ممالک کے مقابلے میں بھارت میں عام تھی جس کی وجہ ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد کروڑوں

میں ہونا ہے۔ممبئی کے ایک ہسپتال کے طبی ماہی پی سریش نے بتایا کہ ان کے ہسپتال میں گزشتہ 2 ہفتے کے دوران کم از کم 10 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے جو وبا سے قبل کے مقابلے دوگنا زیادہ تعداد ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ سب مریض کووڈ 19 سے متاثر تھے اور اکثریت ذیابیطس کے مریض تھے یا مدافعتی افعال دبانے والی ادویات کا استعمال کررہے تھے۔ان میں سے کچھ ہلاک ہوگئے جبکہ کچھ کو بینائی سے محروم ہونا پڑا، کچھ ڈ اکٹروں کے خیال میں آکسیجن پائپس اور ہومیفائڈر میں آلودگی بھی اس کی وجہ ہو سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…