اسلام آباد میں بھی افریقی اور برازیلی کورونا وائرس کا انکشاف

1  مئی‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی)سندھ کے بعد وفاقی سطح پر بھی پاکستان میں کورونا وائرس کی دو مزید نئی اقسام کی تصدیق ہوئی ہے، ترجمان وزارت قومی صحت نے پاکستان میں جنوبی افریقی اور برازیلی قسم کے کرونا وائرسز کی موجودگی کی تصدیق کر دی۔ حکومت پاکستان نے کرونا وائرس کے افریقی، برازیلی ویریئنٹ کی موجودگی کی تصدیق کر دی ، وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق این آئی ایچ کو موصول نمونوں میں افریقی، برازیلی قسم کے کرونا وائرسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ایک نمونے میں جنوبی افریقی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دوسرے

نمونے میں برازیلی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس کی مختلف اقسام کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت صحت اور این سی او سی کی کرونا کی مختلف اقسام پر نظر ہے، کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد پہلی دفاعی لائن ہے، اس لیے شہری کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ترجمان وزارت صحت نے تاکید کی کہ شہری ماسک کا استعمال ضرور کریں اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں، شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں، 40 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسین کے لیے رجسٹریشن کرائیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…