جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان میں 4 ماہ بعد بھارت جیسے حالات ہونے کی پیشگوئی

datetime 1  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ+ این این آئی) سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے ملک میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی آنے لگی، اس حوالے سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وی سی پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی آئندہ لہر پہلی لہر سے زیادہ خطرناک ہو گی،

انہوں نے کہا کہ احتیاط نہ کی گئی تو آئندہ چار ماہ بعد حالات بھارت جیسے ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر لوگوں کو احتیاط کرنے کا مشورہ دیا، واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوںمیں مزید 146افراد کرونا وائرس سے چل بسے ، 4696نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 696 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 146 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 5 ہزار 544 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 9 اعشاریہ 63 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 957 ہو گئی ہے جبکہ کْل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 519 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 740 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 18 لاکھ 36 ہزار 866 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 90 ہزار 553 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 490 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 7 لاکھ 17 ہزار 9 مریض

اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 3 ہزار 182 ہو گئی، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 8 ہزار 500 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے

مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 560 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 4 ہزار 645 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 18 ہزار 413 ہو چکی ہے، اس سے اب تک کْل اموات 3 ہزار 310 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 75 ہزار 498 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک

سامنے آئے ہیں، یہاں کْل 683 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 22 ہزار 369 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 236 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 17 ہزار 187 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 476 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 310 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…