پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

کون سا ہسپتال وفاقی دارالحکومت میں کرونا وائرس پھیلانے کی وجہ بننے لگا؟رجسٹرار آئسولیشن وارڈنے تصدیق کردی

datetime 30  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی، آن لائن)رجسٹرار آئسولیشن وارڈ پولی کلینک ڈاکٹر عزیر چوہدری نے پولی کلینک کو کورونا پھیلاؤ کی بنیادی وجہ قرار دیدیا۔رجسٹرار آئسولیشن وارڈ پولی کلینک ڈاکٹر عزیر چوہدری کی جانب سے ویڈیو پیغام سامنے آگیاجس میں کہاگیا کہ تیسری لہر میں ہر بندہ متاثر ہورہا ہے،پولی کلینک ہسپتال میں انتظامی نااہلی کی وجہ سے روزانہ 4 سے پانچ ڈاکٹرز،

نرسز اور پیرامیڈکس مثبت ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر عزیز نے کہاکہ ہمارے لوگ اپنی پوری فیملیز کے ساتھ متاثر ہوکر گھروں میں پڑے ہیں،اس کی ساری زمہ داری اس ہسپتال کی انتظامیہ پر جاتی ہے۔ انہوںنے الزام عائد کیاکہ ہسپتال میں کسی بھی قسم کے ایس او پیز کا اطلاق نہیں کیا جارہا ہے ،پولی کلینک اسلام آباد میں کورونا پھیلاؤ کا بنیادی زریعہ بن چْکا ہے،ہم اْتنے لوگوں کا علاج نہیں کر رہے جتنے لوگ روزانہ متاثر ہوکر جارہے ہیں،اب تک 70 فیصد ڈاکٹرز کورونا سے متاثر ہوچْکے ہیں لیکن انتظامیہ سوئی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر عزیز کووڈ وارڈ میں تھوڑے سے کام کرنے والوں پر ہی اضافی بوجھ ڈالا جارہا ہے،نیا وارڈ کھول کر شاباشی لینے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن مین پاور نہیں دی جارہی،اگر ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈکس میں سے کسی کو کوئی پیچیدگی ہوئی تو ذمہ دار ہسپتال انتظامیہ ہوگی۔دوسری جانب کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی ،جان لیوا وائرس سے ایک دن میں مزید 100 افراد جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 269 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 53 ہزار 36 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 084 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے

مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 63 ہزار 200 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ65 ہزار 158 ، پنجاب میں 2 لاکھ 17 ہزار 694، خیبر پختونخوا میں 86 ہزار 044، اسلام آباد میں 57 ہزار 204، بلوچستان میں 19 ہزار 535، آزاد کشمیر میں 12 ہزار 549 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 016 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد48 ہزار 566 ہے۔

جب کہ 3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 100 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 14 ہزار 356 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ برس 11 جون کو تقریباً 9 ماہ پہلے ایک دن میں 101 اموات ریکارڈ ہوئی تھیں۔ این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 081 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 278 ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…