پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

’’ پولیس کوجو ماسک کے بغیر نظر آئے اسے ڈنڈے ماریں‘‘موجودہ کرونا ویکسین غیر موثر ہونے کا خدشہ ، پاکستانی طبی ماہرین کاتشویشنا ک انکشاف

datetime 30  مارچ‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)چیئرمین کورونا ٹاسک فورس ڈاکٹر عطا الرحمن نے انکشاف کیا ہے کہ وائر س تیزی سے ساخت تبدیل کررہا ہے، اس لیے ویکسین غیر موثر ہوسکتی ہے، کورونا کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے، حکومت کو چاہئے کہ پولیس کو چھڑیاں پکڑا دیں اورجو ماسک کے بغیر نظر آئے اسے دو ڈنڈے ماریں۔خصوصی گفتگو میں ڈاکٹر عطاالرحمن نے بتایاکہ

کورونا وائرس ہردوسے تین ہفتے بعد شکل تبدیل کررہاہے،ویکسین مختلف اشکال کو کافی حد تک کور کر لیتی ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگروائرس مسلسل شکل بدلتارہا توموجودہ ویکسین شاید کارآمد نہ رہے،اور ہوسکتا ہے ہرسال نئی ویکسین بنانی پڑیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کودوسرے ممالک سے مل کر ویکسین بنانی چاہیے۔ ڈاکٹر عطالرحمن نے سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی پر سختی سے عمل کرانے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے، صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور اسپتال بھرتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیا وائرس تیزی سے پھیل رہاہے اور تیزی سے اثر انداز ہورہا ہے، اس صورتحال میں شہریوں کو احتیاط اور ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔کرونا ٹاسک فورس کے سربراہ نے کہا حکومت کو چاہئے کہ پولیس کو چھڑیاں پکڑا دیں، جو ماسک کے بغیر نظر آئے اسے دو ڈنڈے لگائیں۔انھوں نے خبردار کیا کہ عوام کورونا صورتحال کوعام نہ سمجھیں اور سختی سے ہدایات پرعمل کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…