پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

خراب معدے کاعلاج ،صرف ایک گلاس 

datetime 24  مارچ‬‮  2021 |

معدے کی تمام بیماریوں کا آسان علاجاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج آپ کو آلو کے پانی اور اسپغول کو ملا کر استعمال کرنے کا نہایت مفید نسخہ بتایا جارہا ہے ۔ جس کے استعما ل سے چھوٹے بچوں سے لے کر بزرگوں تک سب کے خراب معدے فٹ فاٹ ہوجائیں گے۔ پتلے سے پتلے لو ز موش اور قے فوری طور پر رک جائے گی۔ تو ایسے بہن بھائی جن کا معدہ خراب رہتا ہے۔

لوز موشن نہیں رکتے ۔ قے مسلسل جاری رہتی ہے۔ ان کے لیے یہ علاج کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ آپ کو ایک زبردست علاج کے بارے میں بتاتے ہیں۔ لوز موشن اور قے کی وجہ سے جسم میں پوٹاشیم کی کمی ہوجاتی ہے۔ جس کی وجہ سے جسم فوری طور پر کمزور اور بے جان ہوجاتا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے آلو کا پانی پوٹاشیم سے بھر پور اللہ پاک کی ایک بڑی نعمت ہے ۔ جبکہ اسپغول کا چھلکا خراب معدے کا بہترین علاج ہے۔ آپ نے کچھ اس طرح کرنا ہے آپ نے ایک آلو کے چھلکے کو اتار کراس کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اب ان ٹکڑوں کو ایک گلاس پانی میں ابال لیں۔ جب آلو بوائل ہوجائے تو بوائل شدہ پانی کا ایک کپ لے کر اس کو ٹھنڈ ا کرلیں۔ اب اس پانی میں ایک کھانے کا چمچ اسپغول شامل کریں۔ اور آدھا کپ دہی ڈال کر اچھی طرح سے مکس کرلیں۔ اگر آپ شو گر کے مریض نہیں ہیں ۔ تو ایک چمچ شہد ڈال کر بچوں کو ا یک چھوٹی چمچ ہر گھنٹے کے بعد کھلائیں۔ جبکہ بڑے حضرات ایک کھانے کا چمچ ہرگھنٹے کے بعد استعمال کریں۔ انشاءاللہ ایک ہی دن میں آپ کا خراب معدہ ٹھیک ہوجائے گا۔ لوز موش اور قے فوری طور پر رک جائے گی۔ معدے کے مکمل صحت یابی کے لیے کم از کم تین دن تک اس نسخے کو ضرور استعمال کریں۔ انشاءاللہ آپ کو معدے کا مسئلہ دوبارہ نہیں ہوگا۔ اگر سینہ میں جلن، تبخیر، قے اور معدہ میں درد کا احساس ہو تو یہ علامات بنیادی طور پر السر کی طرف اشارہ کر رہی ہیں اس کی تشخیص براہِ راست مشاورت اور چیک اپ کے بغیر نا ممکن ہے۔ اس لئیے اپنے طبیب سے ضرور ملیں۔ کچھ مفید تراکیب و علاج یہ ہیں کہ ایسے مریض کو ہلدی کے زیرو سائز کیپسول بنا کر دیں، دو کیپسول صبح شام پانی کے ساتھ۔ زیادہ سے زیادہ مائع خوراک بشکل دودھ، جوس اور صاف پانی دیں۔ میٹھا اور ترش چیزوں سے پرہیزکریں۔ اگر سر میں درد، جسم میں تھکاوٹ کمزوری، قبض اور پاخانہ درد وجلن کے ساتھ ہو یعنی بواسیر کی علامات ظاہر ہو رہی ہوں یا پاخانہ میں خون خارج ہوتا ہو تو جوارش جالینوس ایک چھوٹا چمچ رات کے کھانے کے بعد پانی کے ساتھ، جوارش کمونی ناشتہ کے بعد ایک چھوٹا چمچ پانی کے ساتھ۔ چار عدد انجیر دوپہر کے کھانے کے بعد نیم گرم دودھ کے ساتھ۔اس علاج کو دو مہینے تک جاری رکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…